141

پولیس کا بروقت ایکشن بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پولیس حراست میں

پولیس کا بروقت ایکشن بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پولیس حراست میں

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)پولیس کا بروقت ایکشن بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پولیس حراست میںڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئے جس میں ایک نامعلوم شخص چھوٹے بچوں سے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے فی الفور نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق اور سیف اللہ SI نے ملزم جس کا نام برخوردار عرف بلال بلا ولد اللہ وسایا قوم لوہار سکنہ بلاک 28 معلوم ہوا کو ٹریس آئٹ کر کے گرفتار کر لیا

۔گرفتار ہونے والے ملزم برخوردار عرف بلال بلا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائ جاری ہے۔دوران پریس کانفرنس ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال اور ان کی عزت آبرو کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا ویژن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنوں پچوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے فی الفور نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں