122

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے ضلع بھر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم۔ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے وزٹ کر کے تقسیم ہونے والے راشن کا معیار چیک کیا

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے پولیس لائن میں مستحق افراد میں 15 دن تک کھانے کا راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کاکہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے ضلع بھر کے تھانوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔




کورونا وائرس کو ہم سب نے ملکر کورونا کو ہرانا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب شہریوں کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لئےہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس لئے آپ تمام کو چاہیے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں