141

کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا

کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، مستحقین کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے

مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوائف کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔مختلف مقامات پر بینکوں اور ریٹیلرز کے فیلڈ کیمپس قائم کرکے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی۔حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے سہ ماہی کی بجائے ماہانہ تین،

تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بھی تین ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے جبکہ تیسرے پروگرام کے تحت موجودہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 12000 روپے یکمشت دینے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کہ آن لائن حاصل ہونے والی معلومات کو متعلقہ علاقہ کے امام مسجد، نمبردار، پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری، ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور دیگر ذرائع سے فزیکل ویریفکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

معلومات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد مالی امداد کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا جس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈویژن بھر میں سکول کالجز کے ہال اور دیگر عمارتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر دن مختص کرکے مستحقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا

کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہلے ہی رجسٹرڈایک لاکھ 95 ہزار 393 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے تاہم لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے ملنے والی فہرست کی کراس ویریفیکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں.
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک ظفر علی نے بتایا کہ ملک بھر میں تین اعشاریہ 50 ملین رجسٹرڈ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے

جن میں پنجاب کے 18 لاکھ تین ہزار خاندان شامل ہیں۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 471116 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم سرکاری ملازم، پاسپورٹ، باہر سفر کرنے والے، ایگزیکٹو شناختی کارڈ رکھنے والے، 1000 سے زائد بجلی، پی ٹی سی ایل بل یا ایزی لوڈ کرانے والے،




موٹر سائیکل یا گاڑی رکھنے والے،دس ایکڑ کی پراپرٹی رکھنے والے افراد کے خاندان اس سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے. اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل،




ایس پی آر آئی بی طاہر مصطفی،ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، صدر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجا دحسین نقوی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نوید عباس، احمد نعمان، وسیم انور،نادرا کے غلام اکبر کھوسہ اوردیگر موجود تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں