127

مہمند، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلزکے طالبات کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

مہمند، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلزکے طالبات کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )تھاقبائلی:مہمند، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلزکے طالبات کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی۔ طالبات نے کشمیروں کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔





ریلی کے شرکاء کا غلنئی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سے وی آئی پی گیٹ تک واک۔ ہائی سکول نحقی، ہائی سکول یار جان اور ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز کے طلباء نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر میں واقع ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز کے طالبات اور اُن کے ٹیچرز کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔




ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی اور ساتہ ہی ہندوستان اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ تحصیلدار حلیمزئی غنچہ گل نے ریلی کی نگرانی کی اورریلی کو سیکورٹی فراہم کی۔




دریں اثناء ہائی سکول نحقی، ہائی سکول یار جان اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز غلنئی کے طلباء نے بھی اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی۔ جبکہ خویزئی آٹا بازار میں تنظیم برائے معذور ” زمونگ آواز ” کے ممبران نے بھی اظہار یکجہتی ریلی نکالی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں