پی ٹی آئی کے الزامات دن رات برداشت کیے اور صرف کام کیا، شہباز شریف 142

پی ٹی آئی کے الزامات دن رات برداشت کیے اور صرف کام کیا، شہباز شریف

پی ٹی آئی کے الزامات دن رات برداشت کیے اور صرف کام کیا، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الزامات دن رات برداشت کیے اور بدلے میں صرف کام کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ برے کو برا کہنے اور اچھے کی تعریف کرنے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، سزا اور جزا کا نظام صاف اور شفاف ہونا چاہیے لیکن پسند ناپسند کے باعث خرابیاں مزید بڑھیں گی۔

شہباز شریف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات دن رات برداشت کیے اور بدلے میں صرف کام کیا، قوم نے 5 سال بعد ہر الزام کا موازنہ کرلیا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اورنج لائن میں 22 ماہ کی تاخیر تحریک انصاف نے کرائی، ساڑھے چار سال جنگلا جنگلا بولتے رہے لیکن اب پشاور میں جنگلا بس بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے پورا شہر کھودا ہوا ہے اور آج یہی میٹرو منصوبہ پی ٹی آئی کے گلے کا پھندا بن گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب دیگر صوبوں سے بازی لے گیا اور نوازشریف کی قیادت میں بجلی کی منصوبے لگانا 5 سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت براحال تھا اور 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، وفاقی حکومت نے بلوکی اور حویلی بہادرشاہ میں 1200، 1200 میگاواٹ کےبجلی پیداوارکے پلانٹ لگائے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کو دی جانے والی 300 میگاواٹ بجلی پنجاب کو ملنی تھی جو نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 19 یونیورسٹیاں اور 200 نئے کالج بنائے گئے جب کہ 4 لاکھ مفت لیپ ٹاپ بانٹے گئے، پنجاب کےتمام اضلاع کوصحت کے معاملے پر اپ گریڈ کیا گیا ہے اور کئی اضلاع میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بنائی ہیں، 17 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کارڈمتعارف کرایاجاچکا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین 100 ارب روپے میں خرید لی ہے اور موقع ملا تو اگلے دور میں ڈیم بھی بنائیں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں