59

ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال میڈم فائزہ محمود کی رہائشگاہ گھنگ روڑ پر علی الصبح ڈکیتی کی واردات

ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال میڈم فائزہ محمود کی رہائشگاہ گھنگ روڑ پر علی الصبح ڈکیتی کی واردات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شہر شیخوپورہ میں شہری اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہونے لگے، ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال میڈم فائزہ محمود کی رہائشگاہ گھنگ روڑ میں ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح ڈاکو مبینہ طور پر ساری فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر قیمتی سامان لے اڑے، ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال میڈم فائزہ محمود اپنے شوہر اور اہل خانہ سمیت بال بال محفوظ رہے،

میڈم فائزہ محمود کے شوہر چیف انجینئر او جی ڈی سی ایل حال تعینات چکوال جوکہ شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڑ کے رہائشی محمود اختر عابد کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل محکمہ اوجی ڈی سی ایل میں بطور چیف انجینئر ملازمت کرتا ہے اور چکوال میں تعینات ہے اور اپنے گھر واقع گھنگ روڑ شیخوپورہ میں چھٹی پر آیا ہوا تھا کہ مورخہ 19 اکتوبر علی الصبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے چار مسلح نامعلوم افراد گھر کی مین گیٹ کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور سب سے پہلے اسلحہ کی نوک پر زبردستی میرے دونوں ہاتھ باندھے

، اسلحہ تان کر گھر میں موجود میری اہلیہ ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال میڈم فائزہ محمود اور بچوں کو یرغمال بنا لیا اور بولنے یا حرکت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، اس دوران انہوں نے لوٹ مار شروع کردی اور گھر میں موجود اڑھائی تولے زیورات، ایک ہیرے کی انگوٹھی مالیتی 2 لاکھ روپے، 80 ہزار روپے نقدی، ایک عدد موٹرسائیکل سی ڈی 70 CC، قیمتی ڈیل کمپنی کا لیپ ٹاپ اور 5 قیمتی اینڈرائیڈ موبائلز، ایم سی بی بینک کے ایک اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ گھر کے اندر اور باہر کے مختلف حصوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آرز بھی جاتے ہوئے ساتھ لے گئے

اور پسٹل تان کر اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ پوچھا اور غلط بتانے پر دوبارہ آکر سب اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جس کے فوری بعد سائل نے اس وقوعہ کی اطلاع بذریعہ 15 کال پولیس کو دی جس کے فوری رسپانس کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن عمر شیراز گھمن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے اس وقوعہ کے ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کی قانونی مدد و دادرسی کی یقین دہانی کروائی، درخواست گذار سائل محمود اختر عابد، اہلیہ میڈم فائزہ محمود و دیگر اہل خانہ نے میڈیا کو مذکورہ وقوعہ کا احوال بتاتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے

ملزمان کی گرفتاری اور انکے لوٹے گئے سامان کی فوری ریکوری کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ وہ۔نشان عبرت بن سکیں کیونکہ علاقہ میں کوئی بھی گھر یا راہگیر محفوظ نہیں رہا اور آئے روز ایسے واقعات ہورہے ہیں جن کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مربوط لائحہ عمل اپنانا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں