187

شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ایک ہفتے کے دوران تیسری ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چند روز کے دوران چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ایک ہفتے کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے جب کہ اس سے قبل افواہیں سرگرم تھیں کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں