125

پورے کراچی میں 6 منزلہ عمارتوں کی اجازت دے دی تو شہر جنگل بن جائے گا

سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ پورے کراچی میں 6 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی تو شہر جنگل بن جائے گا۔

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ جن علاقوں میں 2 منزلہ یا اس سے زائد عمارتوں پر پابندی ہے وہ برقرار رہے گی کیونکہ اگر پورے شہر میں 6 منزلہ عمارت کی اجازت دے دی تو شہر جنگل بن جائے گا۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ عمارت کی اجازت کا کوئی غلط مطلب نہ لے، ہم نےکوئی قانون نہیں بنایا بلکہ صرف پابندی لگائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں