75

مہمند سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں پشاور ٹو مہمند باجوڑ کے مرکزی شاہراہِ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی دھرنا

مہمند سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں پشاور ٹو مہمند باجوڑ کے مرکزی شاہراہِ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی دھرنا

ضلع مہمند ۔مہمند سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لوئر مہمند یکہ غنڈ بازار میں پشاور ٹو مہمند باجوڑ کے مرکزی شاہراہِ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی دھرنا۔
تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ بازار میں ضلع مہمندکے سیاسی جماعتوں جے یو آئی اے این پی جماعت اسلامی۔قومی وطن پارٹی ۔حق دو تحریک ۔پی ٹی ایم ۔ ایم ڈبلیو او اور پیپلزپارٹی کے سیاسی رہنماوں جنگریز مہمند۔ مولانا محمد عارف حقانی۔محمد سعید خان۔ملک سیف اللہ ۔میرافضل مہمند۔رزاق صافی۔ایاز قاری اور ملک مصطفیٰ اور دیگر نے دھرنےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کے مقام کڑپہ روڈ۔سرلڑہ روڈ اور پاک افغان تجارتی شاہراہ گرسل روڈ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں سے مذکورہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں اور صوبائی حکومت تعمیر میں تاخیری خربے استعمال کررہی ہے۔ضلع مہمند کے معدنیات سے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کے ٹیکس وصولی کرتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف ضلع مہمند کے سڑکوں کی خالت روز بروز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔صوبائی حکومت سارا فنڈز جلسے جلوسوں پر خرچ کررہی ہے۔جبکہ حکومت سڑکوں کی تعمیر میں غیرسنجیدہ ہے۔تعمیر میں تاخیری خربوں کے باعث گزشتہ پانچ سالوں سے مقامی لوگ اور باجوڑ کے مسافر خوار وذلیل ہو رہے ہیں۔

جبکہ منتخب عوامی نمائندوں کی عوام کی تعمیر وترقی کی فکر کے بجائے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی فکر ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا انظمام کے بعد قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر مرکزی شاہراہ کی تعمیر کا مسلہ حل نہ ہوا تو تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اس شاہراہ کو مستقل طو پر بند کیا جائے گا۔ اس سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں کے دیتے ہوئے دھمکی دی۔بصورت دیگر مہمند باجوڑ شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں