62

لندن میں خاتون پر تھوکنے کے الزام میں نوازشریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد

لندن میں خاتون پر تھوکنے کے الزام میں نوازشریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد

لندن میں خاتون پر تھوکنے کے الزام میں نوازشریف کے سابق محافظ پر فرد جرم عائد

لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

لندن کی کراؤن پراسیکوشن نے جیونیوز کو تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پرمحافظ پر  ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب محافظ کے وکیل معین خان نے نجی  نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو باور کرائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔

خیال رہے کہ خاتون پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس نوازشریف کےدفتر سے نکلنے کے وقت پیش آیا تھا، گارڈ فرید نیموچی کی خاتون پنزائی چیمہ پر تھوکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں