82

کراچی: کچراکنڈی سے بچی کی لاش برآمد، پوسٹ مارٹم میں جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی: کچراکنڈی سے بچی کی لاش برآمد، پوسٹ مارٹم میں جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی: کچراکنڈی سے بچی کی لاش برآمد، پوسٹ مارٹم میں جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی کے علاقے صدر سے بچی کی بوری بند لاش ملی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بچی کی لاش صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے ملی، بچی گنگا ولد ہری چند برج فرئیر کے قریب کی رہائشی تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سےجنسی زیادتی کی گئی ہے، بچی کی عمر 9 سے 11 برس کے درمیان ہے۔

ڈاکٹر سمیہ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیےگئے ہیں، موت کی وجہ ڈی این اے اور  دیگر رپورٹس ملنےکے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش کررہی ہے،جلد واقعے کےحقائق سامنے لائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرکے مجرم کو کیفر کردار  تک پہنچانے کی ہدایت  کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ  بچوں، خواتین، بزرگوں اور کمزور طبقے کے خلاف زیادتی پر پولیس سخت اقدامات کرے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SEn0sQz8JDs&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں