79

بجلی کے مہنگے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، نواز شریف

بجلی کے مہنگے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، نواز شریف

بجلی کے مہنگے بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ 

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لائی ہوئی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لے کر آئی۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں، ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور معاشی استحکام واپس لانے کے لیے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کا ثبوت ہے، اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔ 

اس اہم اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کےحل کے لیے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=d_0tscz6O2k&t=56s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں