68

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں، طولکرم بریگیڈز کمانڈر ساتھی سمیت شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں، طولکرم بریگیڈز کمانڈر ساتھی سمیت شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں، طولکرم بریگیڈز کمانڈر ساتھی سمیت شہید

مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈز کے کمانڈر  ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جھڑپیں اسرائیلی فوج کے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں 20 گھنٹوں سے جاری آپریشن کے دوران ہوئیں۔ جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈز کے کمانڈر ابو شجاع الجابر اور ان کا ساتھی امیر ابوخدیجہ شہید ہوگئے۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوگئے۔

خیال رہے مغربی کنارے میں پہلے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر کے بعد سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

7 اکتوبر سے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور اسرائیل آباد کاروں کے حملوں میں 450 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں