53

شیخوپورہ، سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخ انوار الحق کی زیرنگرانی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

شیخوپورہ، سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخ انوار الحق کی زیرنگرانی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خداداد کی خصوصی ہدایات کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخوپورہ شیخ انوار الحق کی زیرنگرانی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس دوران یونین کونسل چچوکی ملیاں کے سکولز میں زیرتعلیم بچوں کے ہمراہ سیکرٹری یونین کونسل چچوکی ملیاں شیخوپورہ شیخ انوار الحق نے منعقدہ آگاہی واک میں خصوصی شرکت کی

جس کے بعد طلباء اور انکے والدین کو ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، ڈینگی علامات اور بچاو کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر بچوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سیشن میں دی گئی معلومات کو دوسروں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں