80

شادی کے سہرے سجائے دوکھوہا کا رہائشی موت کی وادی میں چلا گیا

شادی کے سہرے سجائے دوکھوہا کا رہائشی موت کی وادی میں چلا گیا

دولتالہ(نوید اے راجہ سے)شادی کے سہرے سجائے دوکھوہا کا رہائشی موت کی وادی میں چلا گیا
واقعہ کے مطابق چوہدری منصور ساکن دوکھوہا چند روز قبل آسٹریلیا سے وطن واپس آیا اور گزشتہ چند روز سے شادی کی رسومات جاری تھیں گزشتہ رات مہمانوں کو کھانا کھلانے کی غرض سے ہوٹل جا رہا تھا کہ ڈونگی پھاٹک کے قریب کار حادثہ کا شکا ہو گئ

جس کے نتیجے میں چوہدری منصور اور دیگر سوار افراد زخمی ہو گۓ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم چوہدری منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ خالق حقیقی سے جا ملا آج متوفی کی بارات اور ولیمہ تھا نماز جنازہ شام 7 بجے آبائ قبرستان دوکھوہا میں ادا کی جاۓ گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں