70

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ہیں۔ بدنام زمانہ منشیات برائے نوش و فروش محمدعثمان ولدمحمد رمضان ذات جٹ سکنہ نیکے والا ٹبہ منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع ملنے پر اللہ یار عاصم کھاٹوی سب انسپکٹر نے ہمراہ پولیس پارٹی سیم نالہ چک نمبر 87 فائیو آر ہارون آباد ریڈ کیا تو بدنام زمانہ منشیات فروش و نوش ملزم محمدعثمان ولد محمد رمضان ذات جٹ سکنہ نیکے والا ٹبہ کی جامہ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے 2020 گرام چرس۔ 20 گرام افیون۔ 10 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد ہوئے۔

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبری 151/24 کا اندراج کر لیا ہے۔ اس موقع پر دبنگ پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد راؤ انعام اللہ خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد راؤ محمد سلیم کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ منشیات جیسی لعنت نے کئی ماؤں کی گودوں کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

منشیات جیسی لعنت اور اس مکروہ فعل اور دھندے میں ملوث افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ تاکہ علاقہ بھر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔ تھانہ صدر ہارون آباد سب انسپکٹر اللہ یار عاصم کھاٹوی کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے جتنا بھی شاطر کیوں نا ہو قانون کے ہاتھوں سےکبھی بچ نہیں سکتا مزید انکا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں