61

نوابزادہ ایاز خان نیازی کی خانیوال کی بزرگ سیاسی شخصیت اور قدیمی سیاستدان جام الٰہی بخش سٹھار کے ڈیرے پر آمد

نوابزادہ ایاز خان نیازی کی خانیوال کی بزرگ سیاسی شخصیت اور قدیمی سیاستدان جام الٰہی بخش سٹھار کے ڈیرے پر آمد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) نوابزادہ ایاز خان نیازی کی خانیوال کی بزرگ سیاسی شخصیت اور قدیمی سیاستدان جام الٰہی بخش سٹھار کے ڈیرے پر آمد چیئرمین جام عامر الٰہی سٹھار بھی ہمراہ تھے !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے بھرپور حمایت پر جام الٰہی بخش سٹھار اور پندرہ ایل کی غیور عوام کا شکریہ ادا کیا !!!

آپ نے میرے ساتھ میرے والد بزرگوار نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کا تعلق نبھایا جس پر میں ہمیشہ آپکا احسان مند رہوں گا میری سب سے بڑی کامیابی اور خوشی یہ ہے کہ ہمارے خاندان کے دیرینہ دوست ہمارے ساتھ آہنی چٹان بن کر کھڑے ہو گئے ہیں نوابزادہ ایاز خان نیازی !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی کے ساتھ زندگی کے بہترین ایام گزرے وہ ایک ہمہ گیر شخصیت تھے اصولوں کی سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں وہ ایک صاف گو سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ غریبوں کا درد رکھنے والے انسان دوست شخصیت تھے نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی کے تذکرے پر جام الٰہی بخش سٹھار کی آواز بھرا گئی !!!

نوابزادہ ایاز خان نیازی نے یونین کونسل 110 کے مختلف چکوک میں فوت شدگان کے گھروں میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا عوام کی جانب سے نوابزادہ ایاز خان نیازی کی بھرپور عزت افزائی ہمیں فتح شکست سے غرض نہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں باکمال لیڈر میسر آ گیا جو حلقے کے مسائل حل کرنے پر دسترس رکھتا ہے !!!

بعدازاں نوابزادہ ایاز خان نیازی چوہدری رشید کھرل اور ہراج کالونی میں سجاد ہراج اور نیازی چوک پر ریاض کسرا کے پاس تشریف لے گئے جہاں عوام کی بڑی تعداد ملاقات کیلئے موجود تھی ہراج کالونی میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ ایاز خان نیازی کا کہنا تھا کہ اپنے گروپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا بے فکر ہو کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں میرے دروازے آپ پر ہمیشہ اور ہر وقت کھلے ہیں سجاد ہراج ہمارے ہراول دستے کا اہم رکن ہے آپ لوگوں کی حالیہ انتخابات میں کارکردگی انتہائی حوصلہ افزاء ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں