29

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آتشزدگی، 7 مریض جھلس کر زخمی

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آتشزدگی، 7 مریض جھلس کر زخمی

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آتشزدگی، 7 مریض جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 مریض جھلس کر زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد نمبر 10 پر واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال میں گراؤنڈ فلور پر بنے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی واقعے کے بعد پر ریسکیو کے رضاکاروں نے 7 زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ کو کنٹرول کیا، واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں بنے اسٹور روم میں پہلے شارٹ سرکٹ ہوا جس کی وجہ سے وہاں موجود کمپریسر میں دھماکا ہوا، تاہم دھماکے میں کوئی تخریب کاری کا عنصر نہیں ملا۔

زخمیوں مہیش، حمزہ، مشرف، ستار، کاشف، حسیب اوردو سالہ آصف شامل ہیں۔

https://youtu.be/9AM7FVK5Skw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں