36

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264کے غیرسرکاری نتائج موصول

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264کے غیرسرکاری نتائج موصول

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264کے غیرسرکاری نتائج موصول

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے۔

 الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار  101 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم  پاکستان 17، جے یو آئی 4، پاکستان مسلم لیگ ق 3 ، استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2،  2 نشستوں پر کامیاب رہی۔

نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک دیاگیا ہے جبکہ این اے 8 باجوڑ پر پولنگ امیدوار کے انتقال کے باعث ملتوی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں