96

یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہونگی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے: احمد شاہ

یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہونگی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے: احمد شاہ

یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہونگی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے: احمد شاہ

کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، صورتحال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہو جائے گی: نگران وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو
کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، صورتحال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہو جائے گی: نگران وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

کراچی: نگران وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا ہےکہ یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی اس لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کے باعث موبائل سروس بند کی گئی، دہشتگردی کے مزید واقعات روکنے کیلئے موبائل سروس بند کی گئی،  موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے، دہشتگردی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر نے کہا کہ کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، صورتحال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہو جائے گی، کچھ مخصوص علاقوں میں سروس بند رکھنی پڑی تو بند رہے گی،کہا یہی گیا تھا ضرورت پڑی تو موبائل سروس بند کی جائے گی، یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بیلٹ پیپرز ریکور کروا لیے گئے ہیں، 2 ڈھائی گھنٹوں سے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے، نگرام حکومت کی کوشش ہے امن او امان کے ساتھ آج کا دن ختم ہو، تمام ڈی آر اوز اوز سے پوچھا ہے کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں