83

پاکستان کا افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں گزرگاہیں ایک روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں گزرگاہیں ایک روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں گزرگاہیں ایک روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں گزرگاہیں ایک روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 8 فروری کو عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان کی افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں گزرگاہیں ایک روز کے لیے بند کی جائیں گے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لیے سرحدیں بھی بند ہوں گی، 9 فروری 2024 کو معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ آج رات 12 سے کل رات 12 بجے تک بند رہے گی اور پولنگ کے دوران طورخم سرحد تجارت سمیت پیدل آمدورفت کیلئے بند رہے گی۔

https://youtu.be/STUoeQ-7i-o

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں