76

100 فیصد یقین ہے نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ

100 فیصد یقین ہے نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ

100 فیصد یقین ہے نتائج میں تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں کچھ تاخیر ہوجاتی ہے لیکن میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سےکوئی تاخیر نہیں ہو رہی،  پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹاف اور انتخابی سامان شام 4 ،5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیگا۔

صوبائی الیکشنر کمشنر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی کا زیادہ پتا ہے، وہ آپس میں رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی جہاں کنیکٹویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے جب کہ پریزائیڈنگ افسر کو آکر میٹریل اور فارم 45 دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا آر او نہیں بدلا ہے لہٰذا اس حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں