85

پیپلز پارٹی کا پلیجو ھاوس گھارو میں آخری پاور شو کمپین ہزاروں افراد کی شرکت

پیپلز پارٹی کا پلیجو ھاوس گھارو میں آخری پاور شو کمپین ہزاروں افراد کی شرکت

ٹھٹھہ نمائندہ
پیپلز پارٹی کا پلیجو ھاوس گھارو میں آخری پاور شو کمپین ہزاروں افراد کی شرکت
غلام قادر پلیجو ، سسئ پلیجو اور میرپور ساکرو کے عوام کا شکریہ جو ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ، حلقہ ساکرو کو تاریخی بنائیں گے ۔ حاجی علی حسن زرداری
بھنبھور پر جاری قبضوں سمیت ساحلی پٹی کے مسائل سب کے سامنے ہیں ، گیند اب حاجی علی حسن زرداری کی کورٹ میں ہے ، امید ہیکہ عوام کو سہولیات میسر ہونگی ۔ غلام قادر پلیجو
گزشتہ روز پلیجو ھاوس گھارو میں پیپلز پارٹی کا شاندار انتخابی جلسہ ، ہزاروں افراد کی شرکت رہی ، جہاں پیپلزپارٹی امیدوار حاجی علی حسن زرداری ، پیر رحمانی ، حمید پہنور ، جام احسان جوکھیو ، کامران کلہوڑ ، ملک رمضان ملکانی ، ممتاز جلبانی ، امتیاز قریشی ، محمود عالم شاہ ، سرمد پلیجو ، عثمان کنبہار ، وحید عارفانی ، عاشق حسین زرداری ، و دیگر سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی
انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی امیدوار حاجی علی حسن زرداری نے کہا ہیکہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ، اس سے قبل بھی کام کرائے ہیں ، میرپور ساکرو کو درپیش مسائل کو حل کریں گے آج کے انتخابی جلسہ پر غلام قادر پلیجو ، سسئ پلیجو اور سرمد پلیجو سمیت تمام عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پلیجو صاحب کی زرداری صاحب سے قریبی تعلق ہے ، اسکی پاسداری کرتے ہیں
سابق ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ چیئرمین غلام قادر پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی امیدوار حاجی علی حسن زرداری نے پہلے بھی ترقیاتی کام کرائے ہیں ، میرپور ساکرو اور ساحلی پٹی کو درپیش مسائل پانی ، زراعت ، تعلیم و صحت جیسے بنیادی حقوق سمیت بھنبھور جو سندھ کی جان ہے ، پر جاری قبضوں کو بھی چھڑانے میں وہ بھرپور کردار ادا کریں گے ، میر پور ساکرو کی عوام انہی امیدوں پر پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لئے کوشاں ہوگی
انتخابی جلسہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں