1

پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

پشاور پولیس نے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔

پشاور پولیس کا کہنا ہےکہ نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے۔

پشاور پولیس کو انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی کے تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی، جماعت اسلامی کے امیدوار صابر حسین اعوان، سابق صوبائی اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی اور دیگر امیدواروں نے سکیورٹی کے لیے گن مین دینے کی درخواستیں دی تھیں۔

پولیس نفری میں کمی کے باعث کیپیٹل سٹی پولیس نے امیدواران کو تحریری طور پر مشورہ دیا ہے کہ  تمام امیدوار رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیوں سے گارڈز لے کر اپنی سکیورٹی یقینی بنائیں۔

پشاور پولیس کے مطابق تمام امیدواروں کی کارنر میٹنگز اور جلسوں کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولیس اہلکار الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے، پولیس کے پاس امیدواران کو سکیورٹی دینے کے لیے اضافی نفری نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=5dQaSt5t_fg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں