1

سبی میں جناح روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سبی میں جناح روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سبی میں جناح روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ سبی دھماکےمیں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=MlmCbe_ZwkA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں