مہمند ضلع میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری 1

مہمند ضلع میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری

مہمند ضلع میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری

ضلع مہمند ۔
مہمند ضلع میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل حلیمزی غازی بیک میں حاضر خان کے حجرہ اورمہران کور میں ۔فقیر خان ۔مومن خان کے حجروں میں شمولیت تقریبات میں درجنوں خاندان نے PTI میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر NA.26 کے امیدوار اور سابق mna ساجد خان اور PK.68 کے امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی بھی موجود تھے

۔تقریب سے pti کے سینئررہنماوں کے علاوہ ساجد خان اور ڈاکٹر اسرار نے کہا کہ 8 فروری کا دن آزادی کا دن ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عوام ووٹ کے ذریعے حقیقی آزادی دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کی پارٹی ہے اور ہر میدان میں انصاف اور عوامی حقوق کی بات کررہی ہے

۔اسلئے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ pti میں شامل ہوتے ہیں۔ تقریب میں خاستہ رحمان۔تاج قندھاری۔عرفان خان۔افتخار۔بخت محمد ۔استخار۔لیاقت خان۔وقاص۔شازیب۔شاکرخان سلمان ۔وہاب۔شیررحمان۔عطا محمد مہربان۔سعادت خان۔زیلون۔طارق خان۔اور سہیل نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔اس سے پہلے ساجدخان اور ڈاکٹر اسرار کا خیرمقدم کیا گیا اور انکو ہار پہنائے گئے۔تقریبوں میں علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں