67

چنار پریس کلب رجسٹرڈتحصیل اسلام گڑھ کے انتخابات مکمل

چنار پریس کلب رجسٹرڈتحصیل اسلام گڑھ کے انتخابات مکمل

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی)چنار پریس کلب رجسٹرڈتحصیل اسلام گڑھ کے انتخابات مکمل ۔چودھری محمد الیاس بطور صدر اورابرار منیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے عوام علاقہ اسلام گرھ کی تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارک

بادتفصیلات کے مطابق پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے شیڈول کے مطابق چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2024 کے انتخاب مکمل ہوگئے، تمام ممبران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔چوھدری عبدالرزاق نیازی بطور سپریم ہیڈ، عرفان صادق سرپرست اعلی، چوھدری محمد الیاس صدر، ابرار منیر مغل سیکرٹری جنرل، سید صابر راجوروی سینئر نائب صدر، جاوید اختر چوھدری نائب صدر، حسن الیاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولوی خادم حسین سیکرٹری مالیات اور کاشف اکبر سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے، الیکشن کمشنر چوھدری امجد علی نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیا،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پریس کلب وقار اور تشخص کے لیے کام کرینگے، نومنتخب صدر چوھدری محمد الیاس نے اس موقع پر کہا کہ ساتھیوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں پوری کوشش کرونگا کہ ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں، تمام ممبران کو ساتھ لے کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور پریس کلب کی بہتری کے لیے اقدام اٹھائے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں