255

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نیلم یوتھ فورم کے زیر اہتمام پرامن احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کے حکومتی بے حسی کیخلاف نعرے،سانحہ گریس کے قاتلوں کا تعین کا مطالبہ،اگر کان نہ دھرے گئے تو آئندہ کا احتجاج بہت سخت اور مختلف نوعیت کا ہو گا،مظاہرین کی دھمکی

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/WhatsApp-Image-2018-04-01-at-6.27.57-PM.jpeg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”اسلام آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹی ،سول سوسائٹی،سیاسی و سماجی کارکنوں کی شرکت” type=”popup” link=”” align=”center” ]

اسلام آباد(رپورٹ فائزہ شاہ چیف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نیلم یوتھ فورم کے زیر اہتمام شاہراہ نیلم کی عدم تعمیر کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتی بے حسی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ۔۔۔
مظاہرے میں اسلام آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹی ،سول سوسائٹی،سیاسی و سماجی کارکنوں کی شرکت،شاہرہ نیلم کی تعمیر اہل نیلم کی زندگی اور موت کامسئلہ ہے،پاکستانی قوم اور پوری کشمیری کمیونٹی نیلم یوتھ قورم کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے،مظاہرین کے حکومتی بے حسی کیخلاف نعرے،سانحہ گریس کے قاتلوں کا تعین کا مطالبہ،اگر کان نہ دھرے گئے تو آئندہ کا احتجاج بہت سخت اور مختلف نوعیت کا ہو گا،مظاہرین کی ڈھمکی،احتجاجی مظاہرے سے نیلم یوتھ فورم کے کوآرڈینیٹر شیخ عمر نزیر،کشمیر سٹوڈینٹس فیڈریشن کے صدر میاں عتیق،اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر امین بٹ،چیئرمین شعور علم سوسائٹی محمود احمدعزمی،نیشنل یوتھ فورم کے صدر علامہ رفیق مسعودی،خرم شاہد لطیف آفاق،پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما عطاالرحمان پیرزادہ نے خطاب کئے۔۔۔۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/WhatsApp-Image-2018-04-01-at-6.28.08-PM.jpeg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے آج سہ پہر کشمیری کمیونٹی اور اسلام آباد ،راولپنڈی کی سیاسی وسماجی تنظیموں نے نیلم فورم کے زیر اہتمام شاہراہ نیلم کی عدم تعمیر کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتی بے حسی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں اسلام آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹئ ،سول سوسائٹی،سیاسی و سماجی کارکنوں کی شرکت کی ،مظاہرین نے شاہراہ نیلم کی تعمیر کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور زبردست نعرے بازی کی،مظاہرین پرجوش اور پرامید دیکھائی دئیے،چیئرمین شعورعلم سوسائٹی محموداحمدعزمی نے کہا کہ شاہرہ نیلم کی تعمیر اہل نیلم کی زندگی اور موت کامسئلہ ہے،پاکستانی قوم اور پوری کشمیری کمیونٹی نیلم یوتھ قورم کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے,

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/WhatsApp-Image-2018-04-01-at-6.28.03-PM.jpeg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

کوآرڈینیٹر نیلم یوتھ فورم شیخ عمر نزیر نے کہ تین بار سرکاری اعلانات کے باوجود شاہراہ نیلم تعمیر نہ ہونا حکومتی بے حسی اور نیلم کے عوام کیساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے،ہم کب تک اپنے پیاروں کے لاشے اٹھاتے رہیں گے،کشمیر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر میاں عتیق نے کہا کہ نیلم یوتھ فورم کیساتھ پورا کشمیر کھڑا ہے یہ اہل نیلم کا حق ہے یہ ہر حالت میں ملنا چاہیئے،اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر امین بٹ نے کہا کہ یوتھ اب بیدار ہو چکی ہےاور اپنا حق لیکر رہے گی،نیشنل یوتھ فورم کے صدر علامہ رفیق مسعودی نے نوجوانوں کو اپنے حق کے لئے کھڑے ہونے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان کی طاقت کے سامنے کوئی طاقت نہیں ٹھہرسکتی،

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/WhatsApp-Image-2018-04-01-at-6.28.01-PM.jpeg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

خرم شاہد نے کہا کہ حکمرانوں کو بیرون ملک عیاشیوں اور اپنے بنک بیلنس کے لئے بجٹ مل جاتا ہے مگر شاہراہ نیلم کے لئے بجٹ ختم ہو جاتا ہے،لطیف آفاقی نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ورنہ ان بھپرے نوجوانوں کی سیلاب کے سامنے ٹھہرنا مشکل ہو جائے گا۔چیف آرگنائزر اسلام سکندر مغل نے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوتھ کے مطالبات پر کان نہ دھرے گئے تو آئندہ کا احتجاج بہت سخت نوعیت کا ہو گا انہوں نے مطاہرین اور نوجوانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں