64

منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 افسران و اہلکار نوکری سے برخاست

منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 افسران و اہلکار نوکری سے برخاست

منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 افسران و اہلکار نوکری سے برخاست

راولپنڈی پولیس نے منشیات کے مقدمات کی خراب تفتیش کرنے پر 33 افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق  نوکری سے نکالے جانے والوں میں 9 سب انسپکٹرز، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبل شامل ہیں۔

 ترجمان پنڈی پولیس نے کہا کہ ان افسروں و اہلکاروں کو باضابطہ انکوائری کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایاکہ محکمانہ انکوائری میں تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل سامنے آیا،  منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=YhumoPSbIPo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں