55

اسرائیلی فوجی افسر کا 7 اکتوبر کو اپنے متعدد شہری مارنے کا اعتراف

اسرائیلی فوجی افسر کا 7 اکتوبر کو اپنے متعدد شہری مارنے کا اعتراف

اسرائیلی فوجی افسر کا 7 اکتوبر کو اپنے متعدد شہری مارنے کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی متعدد شہریوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو متعدد اسرائیلی شہری صہیونی فوج کا نشانہ بنے تھے۔

اس فوجی افسر نے بتایا کہ متعدد اسرائیلی شہریوں کو 7 اکتوبر غزہ سرحد کے نزدیک ایک اسرائیلی بستی میں مغوی بنایا گیا تھا۔

اس افسر کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے سے بچنے کے لیے توپ کے گولے داغے، جن میں سے 2 گولے اسرائیلی گھر پر گرنے سے 14 افراد مارے گئے۔اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے بتایا کہ 7 اکتوبر کی مکمل تحقیقات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد اسرائیلی شہریوں کے مرنے کے انکشافات کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں