82

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینےکی تجویز دے دی۔

وفاقی حکام کے مطابق ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد ہیں جو فجر تاظہر خالی رہتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کیلئے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئےصوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے،  مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کیلئے استعمال ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جب کہ صدر عارف علوی بھی مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=5IEnqkM8uXw&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں