29

ضلع مہمند۔کاروان رحمان کا امبار میں شمولیتی،ورکرکنونشن تقریب

ضلع مہمند۔کاروان رحمان کا امبار میں شمولیتی،ورکرکنونشن تقریب

ضلع مہمند۔کاروان رحمان کا امبار میں شمولیتی،ورکرکنونشن تقریب۔درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت کاروان رحمان میں شامل ہوگئے۔کاروان رحمان علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے پرعزم جبکہ مسلسل شمولیتی تقاریب عوامی اعتماد کاسنگ میل ہے۔سنیٹرہلال الرحمان کا ورکرکنونشن سے خطاب

کاروان رحمان نے تحصیل امبار میں ملک خیال گل کے رہائشگاہ پر شمولیتی تقریب، ورکرکنونش کاانعقاد کیا۔مذکورہ امبار ورکرکنونشن میں کاروان رحمان کی سینکڑوں کارکنان نے شرکت کرکے اس موقع پر درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر کاروان رحمان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلیا

۔کاروان رحمان امبار شمولیتی و ورکرکنونشن میں سنیٹرہلال الرحمان سمیت کاروان رحمان کی دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ورکرکنونشن سے امبار کاروان رحمان کارکنان ملک امیرنواب،ملک خیال گل،ملک علم خان،ملک زیارت ،ملک سرور،ملک حضرت شاہ ودیگرنے بتایاکہ امبار میں کاروان رحمان کی قوت وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دوگنی اور کارکنان پرعزم ہیں۔اور کاروان رحمان پرعوامی اعتماد کاسلسلہ جاری رہنے سے روزبروز شمولیت ہورہے ہیں۔جو کہ آئندہ الیکشن میں ناقابل شکست قوت بنتاجارہاہے

۔انہوں نے سنیٹرہلال الرحمان سے خصوصی فنڈزکے ذریعے امبار کی پسماندگی اور محرومیاں دور کرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔امبار ورکزکنونشن سے حاجی اخترشاہ نے اپنے خیالات کے موقع پر کاروان رحمان کے جانب سے پایہ تکمیل اور زیر تکمیل منصوبے بیان کیے۔اور بتایاکہ کاروانِ رحمان بلاتفریق علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے۔جبکہ مخالفین رنگ برنگے جھنڈوں اور مذہبی،لسانی،اور قومی نعروں سے ووٹ لیکر عوام کو بھول کر غائب ہو جاتے ہیں۔جن کی واضح ثبوت عوام کے سامنے ہیں

۔امبار ورکرکنونشن سمیت امبار سرہ شاہ اور دانشکول پردیس کور میں سنیٹرہلال الرحمان نے شمولیتی اجتماعات سے اپنے خیالات کے موقع پر بتایا۔کہ عوام مختلف پارٹیوں کی فریبی نعرے اور وعدے جان چکے ہیں۔جنہوں نے سبزباغ دکھاکر لوگوں کو بے وقوف بنایا۔مگر اب عوام نے ان لوگوں کی پہچان لیاہے۔جن کو آئندہ الیکشن میں پوری قوت سے رد کرکے تاحیات ان کی سیاست پیوندخاک کرینگے۔انہوں نے بتایاکہ کاروان رحمان عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔اور الیکشن میں بھی عوامی اعتماد پرحصہ لے رہے ہیں۔

چونکہ عوامی اعتماد اور خدمت سے کاروان رحمان کی جیت کی روایات دو دہائیوں سے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیا۔کہ کاروان رحمان علاقے کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کیلئے پرعزم ہے۔امبار سرہ شاہ اور دانشکول پردیس کور میں بھی درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت کاروان رحمان میں شامل ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں