425

رائیونڈ: اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی لڑکی سے 3 افراد کی زیادتی

رائیونڈ: اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی لڑکی سے 3 افراد کی زیادتی

رائیونڈ: اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی لڑکی سے 3 افراد کی زیادتی

لاہور: رائیونڈ میں اینٹوں کے بھٹے  پرکام کرنے والی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رائیونڈ کے نواح میں پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی  اینٹوں کے بھٹے پرکام کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین افراد نے لڑکی کو اغوا کرنےکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور  واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=3wtzcRW9M_A

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں