175

جامع مسجد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نمرہ کالونی دھابیجی میں محفل حسن قرات کا انعقاد

جامع مسجد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نمرہ کالونی دھابیجی میں محفل حسن قرات کا انعقاد

ٹھٹھہ نمائندہ
جامع مسجد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نمرہ کالونی دھابیجی میں محفل حسن قرات کا انعقاد
مصری قرا ء کی مسحور کن تلاوت سے سماں بندھا رہا ، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت
ربیع الاول کی بہاروں کی مناسبت سے قرآن اور صاحب قرآن مسلم امہ کے لئے راہ نجات ہیں۔ شیخ الحدیث مولانا محبوب احمد
گزشتہ شب جامع مسجد محمد صلی اللہ علیہ وسلم دھابیجی میں عظیم الشان محفل حسن قرآت منعقد ہوئ جہاں مصر سے آئے ہوئے مہمان قراء کرام الشیخ احمد عبدالغفار الھجرسي ، الشیخ عبدالباری الرمزی ، الشیخ عبدالناصر جتوئی نے قرآن کریم کی خوبصورت تلاوت کرکے سامعین محفل کو اپنے مسحورکن آواز سے محظوظ کئے رکھا ۔ تلاوت قرآن کریم کے دوران سامعین ، قراء کرام کو نعروں کے ذریعے داد دیتے رہے۔
اس موقع پر شیخ الحدیث ، استاذ العلماء مولانا محبوب احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے قرآن اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، اور یہ نہج امت مسلمہ کے لئے ذریعہ نجات ہے ، لوگوں کو قرآن اور صاحب قرآن کو ماننا اور عمل پیرا ہونا ہوگا۔
محفل حسن قرات میں ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو ، رحیم خان شورو ، حاجی داؤد شاہ خان ، ذوالفقار خاصخیلی ، مولانا قاسم چانڈیو ، مولانا افتخار حضروی ، مقصود جوکیو ، عبدالوھاب مجاھد جوکیو ، سمیت علماء ، طلباء ، صحافی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں