77

سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر نیک محمد عرف نیکو مارا گیا

سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر نیک محمد عرف نیکو مارا گیا

سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر نیک محمد عرف نیکو مارا گیا

ہلاک دہشتگرد نیک محمد تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا سربراہ تھا— فوٹو: اسکرین گریب
ہلاک دہشتگرد نیک محمد تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا سربراہ تھا— فوٹو: اسکرین گریب

سوات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا سابقہ کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر مارا گیا۔

7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پرپاک فوج اورسی ٹی ڈی نے فضاگٹ سوات میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کاکمانڈرنیک محمد عرف نیکوعرف عمر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملافضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

ہلاک دہشتگرد نیک محمد تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا سربراہ تھا اور  سوات میں سکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہوگیا تھا، اس سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر چھپ کر واپس سوات پہنچا اورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی۔

دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کردیا تھی، جون 2023 میں دہشتگرد کمانڈر نے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب 2 پولیس کانسٹیبلزکو بیدردی سے نشانہ بنایا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=HEOHPfNOKfI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں