108

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، افسر سمیت 2 جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، افسر سمیت 2 جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، افسر سمیت 2 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔

میجرثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=6-b5yOC8jaw&t=321s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں