168

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے محکمہ زراعت توسیع کو گرم موسم میں کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی تیز کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے محکمہ زراعت توسیع کو گرم موسم میں کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی تیز کرنے کا حکم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھونے محکمہ زراعت توسیع کو گرم موسم میں کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اری گیشن حکام کو کپاس کی کاشت کے علاقوں میں نہری پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزی و ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس میں انہیں محکمہ زراعت توسیع ،لائیوسٹاک،پیسٹ وارننگ کی کارکردگی بارے آگا کیا گیا-اجلاس میں زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے کاشتکار نمائندگان اور ڈیلرز حضرات سے تجاویز بھی لی گئیں-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ
میپکو کپاس کو پانی کے ایام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائےجعلی زرعی ادویات کھاد مافیا کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون کیا جائے-مویشی منڈیوں میں محکمہ زراعت توسیع کا عملہ 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے

-کھاد بھی ہر صورت نوٹیفائیڈ نرخ پر فروخت ہونی چاہیئے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اقبال نیازی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر تحسین جاوید نے محکمہ کارکردگی سے آگاہ کیا-ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ڈی سی کو بتایا کہ رواں ماہ اینیمل بریڈنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ایف آئی آرز کا اندراج بھی کرایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں