پولیس اسٹیشن سٹی کبیروالا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی 162

پولیس اسٹیشن سٹی کبیروالا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی

پولیس اسٹیشن سٹی کبیروالا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی

خانیوال(سعید احمد بھٹی) پولیس اسٹیشن سٹی کبیروالا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی۔ریاض عرف ریاضی رکشتہ چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 07 موٹر سائیکل رکشے، 01 موٹرسائیکل اور 50 ہزار نقدی کل مالیتی 19 لاکھ روپے برآمد۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے

جس سے مز ید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے۔یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے احکامات اور گائیڈلائن کی روشنی میں جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم وکرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

اسی سلسلہ میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کی گائیڈ لائن کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شعبان خالد گورایہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی کبیروالا کی حدود میں اپنے انفارمیشن ذرائع کو وسعت دیتے ہوئے موٹرسائیکل رکشہ کی وارادتوں میں ملوث افرادکے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ریاض عرف ریاضی رکشہ چور گینگ کا سرغنہ ریاض عرف ریاضی ولد سلطان سکنہ قطعہ حبیب شاہ اورساتھی عبدالخالق ولد غلام حیدر سکنہ کوڑے والی چونگی کو گرفتار کرلیا اور ملزمان سے 07 موٹر سائیکل رکشے، 01 موٹرسائیکل

اور 50 ہزار نقدی کل مالیتی 19 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق گینگ کے سرغنہ ریاض عرف ریاضی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جن کی گرفتاری پر ملزمان سے دوران تفتیش درجن وارداتوں کے انکشاف سمیت سٹی کبیروالا سے 07 جبکہ سٹی خانیوال کی 03 وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ملزمان نے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او شعبان خالد گورایہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں