311

مظفرآباد: دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

مظفرآباد: دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

مظفرآباد: دریائے نیلم پر زیر تعمیرپل گرگیا، 3 مزدور جاں بحق

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر  زیر تعمیرپل گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تحصیل نصیر آباد میں دھنی اور گھنڈی کو ملانےکے لیے زیر تعمیر برج کو ہیوی مشینری کے ذریعے نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور  تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور  زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی آبادی نے حادثےکا ذمہ دار  ٹھیکیدار کو قرار دیتے ہوئے الزام لگایا  ہےکہ حادثہ غفلت اور  حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونےکی وجہ سے پیش آیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں