222

فواد چوہدری نے حفاظتی ضمانت پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

فواد چوہدری نے حفاظتی ضمانت پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

فواد چوہدری نے حفاظتی ضمانت پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حفاظتی ضمانت پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پولیس سپریم کورٹ کے احاطے میں موجود ہے، عدالت نے 12 مئی تک حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔

فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرائے، انصاف تک رسائی میرا بنیادی حق ہے جسے پامال کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ پولیس آپ کی گرفتاری کیلئے باہر انتظار کر رہی ہے۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے، ہمارے پاس عدالت کا حکم موجود ہے، عدالت نے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں