194

شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں گہما گہمی عروج پر

شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں گہما گہمی عروج پر

یخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں گہما گہمی عروج پر ہے اسی سلسلہ میں شیخوپورہ بار کے صدارت کے امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رائٹ لیڈنگ لائرز فورم کے چیئرمین سید قمر الحسن نقوی ایڈووکیٹ، صدر میاں ناصر فاروق ایڈووکیٹ،نائب صدر قاسم حسیب ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید ذیشان حیدر نقوی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری نشرواشاعت ادیب مقبول بھٹی ایڈووکیٹ نے درجنوں ممبران کے

ہمراہ ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کی صدارت کے امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا- عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائٹ لیڈنگ لائرز فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ جیتنے کے بعد وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں