178

نکاح سنت نبوی ہے اور ویسے بھی سنت نبوی پرعمل کرنا ایک بہت بڑی نیکی ہے،میاں سہیل ثاقب

نکاح سنت نبوی ہے اور ویسے بھی سنت نبوی پرعمل کرنا ایک بہت بڑی نیکی ہے،میاں سہیل ثاقب

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) نکاح سنت نبوی ہے اور ویسے بھی سنت نبوی پرعمل کرنا ایک بہت بڑی نیکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ہارون آباد کے چیئرمین میاں سہیل ثاقب نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے ضلعی صدر بہاولنگر امجد سندھو کے بھائی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا

کہ نکاح کا عمل بطور ایک مسلمان ایک بہت بڑی نیکی اور نبی کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونا پیارے نبی آقا دوجہاں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وفادار امتی ہونے کے مترادف ہے

نکاح کا عمل انسان کو برائیوں اور جہنم کی آگ سے دور رکھتا ہے اور جو بھی انسان سنت نبوی پرعمل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس انسان پر اپنی بے بہا رحمتوں کا نزول فرماتا ہے اور جنت کے حقدار ہونے کی مہر لگاتا ہے۔ نکاح ایک خوشی کی رسم کے علاہ دو خاندانوں کا ملن بھی ہے او اس کے علاوہ نکاح قائم کرنا بہت بڑے ثواب کا کام بھی ہے مزید انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی دونوں خاندانوں کو آپس میں سلوک اتفاق سے رہنے اور خوشیوں سے بھرپور خوشگوار زندگی نصیب فرمائے۔ (آمین یا رب العالمین) اس دعوت ولیمہ کی

تقریب میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صدر پنجاب سید طاہر احمد شاہ، ضلعی نائب صدر بہاولنگر خرم شہزاد ملک، ملک عتیق، رانا ارشد علی، وسیم لقمان، رانا عبدالرشید، آر یو جے ہارون آباد کے چیئرمین میاں سہیل ثاقب سمیت ضلع بھر سے عہدیدران نے شرکت کی ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے

ضلعی صدر بہاولنگر امجد سندھو کے بھائی کی دعوت ولیمہ کی تقریب چشتیاں میں قاضی والہ روڈ پر قائم زنیت میرج ہال میں رکھی گئی تھی جس میں صحافی برادری، وکلاء برادری، تاجر برادری، پولیس، عزیز و اقارب اور دوستوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں