133

ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات پرخانیوال پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات پرخانیوال پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

خانیوال 09نومبر22(سعید احمد بھٹی)ایڈ یشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو کی ہدایات پرخانیوال پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا

اس سلسلہ میں گورنمنٹ سکول خانیوال میں بچوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام‘ بچوں کے حقوق و تحفظ‘ جنسی و جسمانی تشددسمیت خود حفاظتی اور ٹریفک روڈ سیفٹی رولز کے متعلق آگاہی لیکچر دئیے گئے اورگڈ ٹچ‘بیڈ ٹچ‘بچوں کو گھر سے باہر لاحق خطرات اور کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھانے بارے ترغیب دی گئی۔

آگاہی مہم میں طلبہ کو روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کے متعلق بھی لیکچر دیا گیااورآگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ٹریفک رولزآگاہی سیمینار کے انعقاد پر سکول انتظامیہ کی جانب سے ڈی پی او خانیوال کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا گیا کہ بچوں کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں