206

پنڈی بھٹیاں معروف عالم دین قاری محمد اشفاق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فرما گئے

پنڈی بھٹیاں معروف عالم دین قاری محمد اشفاق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فرما گئے

پنڈی بھٹیاں:(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری سے) پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ خیرومٹمل سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین قاری محمد اشفاق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فرما گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ٹھٹھہ خیرومٹمل سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین قاری محمد اشفاق اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ آپ کےاچانک انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

۔ انکا نمازِ جنازہ کل 21جولائی بروز جمعرات کو ٹھٹھہ خیرومٹمل میں ادا کر دیا گیا۔ آج 22جولائی بروز جمعہ کو انکے ایصال ثواب کے لیے قل شریف کا ختم پڑھا دیا گیا۔ ختمِ پاک میں علاقہ کے کثیرعلماء و مشائخ نے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جماعت اہلسنت پنڈی بھٹیاں کے رہنماؤں مولانا نور احمد حیات، علامہ شاہد محمود چشتی، شیخ عبدالخالق قادری، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری غازی محمد شریف رزاقی، فیصل شارون،

ریاست علی، حاجی عرفان، محمد ادریس و دیگر سنی تنظیموں نے ممتاز عالم دین قاری محمد اشفاق رضوی کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیعل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں