223

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دبئی آمد/کیپٹن عاصم ملک سے ون ٹو ون اہم ملاقات

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دبئی آمد/کیپٹن عاصم ملک سے ون ٹو ون اہم ملاقات

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دبئی آمد/ ترجمان اوورسیزپاکستانیز کیپٹن عاصم ملک سے ون ٹو ون اہم ملاقات/ اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق/ پاکستان میں تعلیم، خواتین کی فلاح و بہبود اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے عزم کا اظہار
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا،

دبئی میں اپنے قیام کے دوران چوہدری محمد سرور اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی، چوہدری محمد سرور کی رہائشگاہ پر 1 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس اہم ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں تعلیم، بیوہ خواتین کی فلاح، پینے کے صاف پانی اور دیگر مسائل کے حل کا عزم کیا گیا،

اس موقع پر ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے چوہدری محمد سرور کی عوامی خدمات کو سراہا اور ‘سرور فاونڈیشن’ کے تحت مختلف شعبوں میں انجام پائے جانے والے کارہائے نمایاں کو خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیپٹن عاصم ملک کے جذبے کی تعریف کی

اور امید ظاہر کی کہ کیپٹن عاصم ملک اسی طرح جوش و جذبے سے اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، واضع رہے کہ چوہدری محمد سرور اور کیپٹن عاصم ملک کی دبئی میں ہونے والی اس ملاقات کو پاکستانی باالعموم اور اوورسیز پاکستانی بالخصوص انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور امید کررہے ہیں کہ دونوں راہنما اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے خصوصی کاوشیں کرینگے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں