251

شیخوپورہ، جامع مسجد پیربہارشاہ میں عظیم الشان دعوتِ افطار کا اہتمام

شیخوپورہ، جامع مسجد پیربہارشاہ میں عظیم الشان دعوتِ افطار کا اہتمام

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)جامع مسجد پیربہارشاہ شیخوپورہ میں عظیم الشان دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں دورونزدیک سے آئے کثیر تعداد میں مہمانان گرامی اور مقامی نمازیوں نے شرکت کی- اس افطارپارٹی کا اہتمام معروف قومی کرکٹ لیجنڈ محمد سلیم مغل، حاجی سلیمان، شیربازخان ودیگر انتظامیہ نے کیا-

اس موقع پر حافظ غلام رسول، سماجی شخصیت و صحافی محمد مشتاق، کلیم عمران آف یوکے اور نائب صدر انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ اویس رانا نے بھی خصوصی شرکت کی- افطاری کے بعد روحانی سکالر مولانا شبیر عطاری نے توبہ اور عاجزی کے موضوع پر حاضرین سے خصوصی خطاب کیا- آخر میں امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں