346

عمران خان پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کررہا ہے، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کررہا ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان اور اسکی پارٹی ساری دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کو بدنام کررہے ہیں، آرمی چیف سخت اکیشن لیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھا ہوچکا ہے

اور اقتدار دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملکی سلامتی اور عزت داو پر لگا رہا ہے، اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اب تمام ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگاکر سیاست چمکا رہا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں میں پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے لگارہے ہیں

جو غداری کے ذمرے میں آتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک احتجاج کرنے والے زیادہ تر پی ٹی آئی ورکر پاکستانی نہیں ہیں بلکہ دوہری شہریت کے حامل افراد ہیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں اور اگر ضروری ہو تو انکی پاکستانی شہریت منسوخ کردیں تاکہ انکو حب اوطنی کی قدر معلوم ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں