214

ٹھٹھہ :میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کی ٹھٹھہ میں ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ :میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کی ٹھٹھہ میں ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کی ٹھٹھہ میں ریلی گذشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کے

رہنما اور سینئر نائب صدر منظور خشک کی قیادت میں ٹھٹھہ میں ریلی نکالی گئ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائےمنظور خشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کا بول بالا ہوا ہے چور اور اسلام دشمن حکومت سے جان چھوٹ گئی ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے آتے ہی عوام کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا ہے انشاللہ میاں صاحب کی حکومت ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائے گی ریلی میں اللہ ورایو قاضی اور رزاق خشک نے بھی خطاب کیاط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں