258

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور دیگررہنماؤں کا مشترکہ پریس بیان

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور دیگررہنماؤں کا مشترکہ پریس بیان

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ سجاد احمد چانڈیو، مرکزی رہنما ماہ نور ملاح اور مہران سندھی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہیکہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی طرف سے ایم کیو ایم سے کئے گئے

سندہ دشمن، ملک دشمن معاھدوں کے خلاف عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے 17 اپریل، اتوار کے دن حیدرآباد میں گل سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور جلسہ کیا جائے گا. پیلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ایم کیو ایم سے کیئے گئے الگ الگ معاھدے سندھ کے وجود کی سلامتی پر حملے ہیں. رہنماؤں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ جنرل ضیاء کا بنایا ہوا دہشت گرد گروپ ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما اپنی تقاریر میں غیر ملکی ایجنسیوں سے مدد کی اپیل کرتے رہتے ہیں، اس کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن سامراجی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ایم آر ڈی کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے ضیائی گروپ نے ایم کیو ایم کی شکل میں ایک مسلح دہشت گرد فاشسٹ گروہ کو مستقل طور پر سندہیوں پر مسلط کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سندہیوں کو غیر ملکی ایجنٹوں کے نشانے پر رکہنے والی پالیسیوں کو تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ جنرل ضیاء کے بعد اقتدار میں آنے والی ساری اقتداری پارٹیوں نے ایم کیو ایم سے معاہدے کر کے سندہیوں کے قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچائے ہیں۔
اقتدارپرست اور مذہبی انتہا پسند گروہوں نے ایم کیو ایم سے سندہ دشمن اور ملک دشمن سمجھوتے کرکے سندہیوں اور اردو بولنے والوں کے درمیان نفرت پھیلا کے لسانی فسادات کو برہاوا دینے کی سازشیں کی ہیں۔

اردو بولنے والے امن پسند ادیبوں، دانشوروں، وکلاء، صحافیوں اور ہر قسم کے سوچ رکھنے والوں کو ایم کیو ایم کے لسانی فسادات اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہیے اور اردو بولنے والے امن پسند لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ایم کیو ایم کی سندہ کو ٹکڑا ٹکڑا کر کے ملک دشمن سازش کے خلاف جدوجہد کرکہ ثابت کریں

کہ وہ بہی ایم کیو ایم اور اسٹیبلشمنٹ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں نے اسٹیبلشمینٹ اور غیر ملکی سامراجی طاقتوں سے سندہ پر دہشتگردوں کو مسلط کرنے کی ڈیل کر کہ ملک سے غداری کی ہے۔
سندھ تاریخی طور پر ایک خودمختار ریاست اور ملک رہا ہے۔ سندہ کو کسی ارغون، ترخان یا یوپی اور سی پی سے آئے ہوئے

دہشت گردوں نے فتح نہیں کیا بلکہ سندھی قوم نے 1940 کی قرارداد کہ تحت پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور اس قرارداد میں سندہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہے۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر کے ملک توڑنے کی کوشش کرنے والے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے امریکی ایجنٹوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں