165

بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں، وزیراعظم

بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں، وزیراعظم

بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں، وزیراعظم

کشمیر، افغانستان پر بریفنگ پارلیمان میں ہوئی تو لیٹر گیٹ پر کیوں نہیں، اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، شہباز شریف— فوٹو: فائل
کشمیر، افغانستان پر بریفنگ پارلیمان میں ہوئی تو لیٹر گیٹ پر کیوں نہیں، اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، شہباز شریف— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی، متحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں،کل مزار قائد جاؤں گا، ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے، انتشار  پھیلانے کی نہیں، اتحادی حکومت ہے سب کو شامل کرنا پڑے گا، لیگی وزراء کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے۔

اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں تو اللہ انہیں صحت دے، آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے، باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے، ادارے اپنا کام کریں گے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر، افغانستان پر بریفنگ پارلیمان میں ہوئی تو لیٹر گیٹ پر کیوں نہیں، مودی کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کر کے پائیدار امن کی طرف چلیں، گورنر اسٹیٹ بینک کے مستقبل پر بھی مشاورت ہوگی، تحریک انصاف والے خزانہ خالی کر گئے ہیں، عمران خان نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا، جو ممالک دوست بننا چاہتے تھے ان سے بھی تعلقات خراب ہو گئے۔

بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں، ان کو ووٹنگ کا پورا حق ہے، وزیراعظم ہاؤس میں پورے پاکستان سے بیوروکریسی لائیں گے، بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے میرٹ سے ہٹ کر کام کہوں تو منع کر دیں۔

شہباز شریف سے جب صحافی نے سوال کیا کہ اچکن کا طعنہ دینے والوں کو کیا پیغام ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں اللہ نے پہنا ہی دی اچکن، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی چیرہ دستیاں سب کے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں